تحریر: جاوید صدیقی سینئر جرنلسٹ کراچی
صیہونی مشرکین و کافرین قوتوں سے نبردآزما ھے عجمی کربلا کے غلام۔ مولا علی پاک ؑ سے محبت و پیار کرنے والوں نے اسرائیلیوں اور انکے ہمنواہوں کو بتادیا آج بھی ایمانی گرم خون رکھنے والے مسلمان مومن زندہ ہیں اور دین محمدی ﷺ کیلئے شہادت نچھاور کرتے رہیں گے۔ افسوس صد افسوس مکہ و مدینہ کے حاکمین اور دیگر عرابین بیغیرت اسلام دشمن اسرائیل سے دوستی اور اسے تسلیم کرنے جارھے تھے یاد رکھو کوفہ میں یذیدی لشکر بھی بہت متقی پرہیزگار تھا۔ عبادت بناء عشق عبادت نہیں رہتی، عبادت بناء جذبہ ایمانی کچھ نہیں اگر عبادت دیکھنی ھے تو حضرت ابوبکر صدیق ؓ، حضرت عمر فاروق ؓ، حضرت عثمان غنی ؓ، حضرت علی ؓ، حضرت بلال حبشی ؓ، حضرت امام حسن و حسین ؓ کی عبادات کو دیکھو کہ انھوں نے دین کیلئے سب کچھ قربان کیا اور شہادت جیسے عظیم سعادت کو پایا۔ اے اہلِ عرب وہ وقت دور نہیں جب سر زمین سعودی عرب سے آقائے نامدار حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا بیٹا محمد بن عبداللہ المعروف امام مھدی ؑ ظھور پزیر ھوگا یاد رکھو تم بد نصیب ھو جو اس لشکر کی شمولیت سے محروم کردیئے جاؤ گے اور عجمی ہی آپ کی سرپرستی میں دنیا کے ظلم اور باطل کو مٹائیں گے۔ اسلام بناء مسلک بناء عصبیت بناء تعصب دنیا بھر میں آب و تاب کی طرح چمکے دمکے گا انشاءاللہ آج وقت ضرورت ھے امت مسلمہ کھل کر ایران کیساتھ کھڑی ہوجائیں کیونکہ ایک ارب سے زائد مسلمانوں سے منتخب بندوں کا چناؤ شروع ہوچکا ھے۔ اللہ اور اسکے حبیب و اہلبیت کا قرب اور خوشنودگی حاصل کرنے کا یہی سنہری موقع ھے۔ لبیڬ اللھم لبیڬ، لبیڬ یارسول اللہ ﷺ، لبیڬ یا علی ؑ، لبیڬ یا حسن و حسین ؑ ۔





