واپڈا ڈنگہ میں 4 ایمر جنسی ٹرانسفارمر ٹرالیاں منظور کروائی جائیں: رانا صاحب نواز

ایک ٹرانسفارمر جل جائے تو سینکڑوں صارفین کو بعض اوقات 24 گھنٹے بجلی بندش کا عذاب برداشت کرنا پڑتا ہے

واپڈا کے پاس ایمر جنسی ٹرانسفارمر ٹرالیاں ہوں تو فوری طور پر ان کو لگا کر پہلے ٹرانسفارمر کی مرمت تک لوگوں

کو بجلی ملتی ہے، ایم این اے نصیر احمد عباس سدھو نے کہا کہ وہ جلد CO گیپکو کے سامنے یہ منصوبہ رکھیں گے

ڈنگہ (احتشام اللہ اسلم) راہنما مسلم لیگ ن سابق امیدوار کونسلر و تاجر رانا صاحب نواز نے کہا ہے کہ اگر واپڈا ڈنگہ کو کم از کم 4 ایمر جنسی ٹرانسفارمر ٹرالیاں مل جائیں تو صارفین کا بڑا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے ایم این اے چوہدری نصیر احمد عباس سدھو سے کہا کہ جب کوئی ٹرانسفارمرجل جاتا ہے تو صارفین کو بعض اوقات 24 گھنٹے شدید گرمی میں بجلی بندش کا عذاب بھگتنا پڑتا ہے۔ اگر ٹرالی ٹرانسفارمر موجود ہو تو اس مقام پر ایمر جنسی ٹرالی لگا کر بجلی چالو کر دی جائے اور جب پہلا ٹرانسفارمر مرمت ہو جائے تو اس کو وہاں پر لگا کر ٹرالی واپس لے آئی جائے ۔ ایم این اے چوہدری نصیر احمد عباس سدھو نے رانا صاحب نواز کو یقین دہانی کروائی کہ وہ جلد سی او گیپکو سے مل کر ان سے 4 ٹرالیاں فراہم کرنے کا مطالبہ کر کے ان کو منظور کروائیں گے تا کہ صارفین کا یہ مسئلہ حل ہو جائے۔

Exit mobile version