سرائے عالمگیر(ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر نے غیر قانونی ڈیکینٹنگ ایجنسیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا۔ کارروائی کے دوران 4 دکانوں کو سیل کر دیا گیا، جبکہ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ غیر قانونی گیس ریفلنگ انسانی جانوں کے لیے خطرناک ہے اور اس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل بھر میں مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر گجرات نے ہدایت کی ہے کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسے غیر قانونی کاروبار کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے اور کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہ دی جائے۔
اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر کی غیر قانونی ڈیکینٹنگ ایجنسیوں کے خلاف کارروائی، 4 دکانیں سیل
