گجرات (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اسپتال کے مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے فیڈ بیک حاصل کیا اور طبی سہولیات کی فراہمی پر ان کی رائے جانی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور سی ایم ہیلتھ ویژن کے تحت دی گئی ہدایات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں صفائی، مریضوں کو دستیاب سہولیات، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو سختی سے مانیٹر کیا جائے تاکہ عوام کو بہترین طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی، جنرل وارڈ، او پی ڈی اور دیگر شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا اور اسپتال میں موجود سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو تاکید کی کہ مریضوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے حکومت پنجاب کی پالیسیوں پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر سی ایم ہیلتھ ویژن کے تحت طبی سہولیات کا جائزہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کا دورہ
