ایلیٹ مارشل آرٹس اکیڈمی حیدرآباد کے زیراہتمام عبداللہ مال میں کراٹے سیمینار کا انعقاد

سندھ اولمپک،جوجٹسو، فل کانٹیکٹ کراٹے، بیس بال و دیگر کھیلوں کے آفیشلز و سماجی رہنمائوں و کھلاڑی شریک

صدر ابو سعید، چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پرویز شیخ و دیگر نے نےکھیل، فٹنس،خوراک و تربیت کے فوائد بیان کئے

حیدرآباد(پرویز شیخ) ایلیٹ مارشل آرٹس اکیڈمی حیدرآباد و عبداللہ بلڈرز۔کے زیراہتمام عبداللہ مال بائی پاس حیدرآباد میں کراٹے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس شریک کراٹیکاز، بیس بالرز، کوچز اور مختلف کھلاڑیوں اور انکے کے والدین کو کھیلوں کی اہمیت و افادیت، فٹنس، خوراک اور تربیت کے فوائد پر صدر حیدرآباد جوجٹسو ایسوسی ایشن ابو سعید، سیکریٹری عرفان حسین سولنگی، چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکریٹری پرویز احمد شیخ نے گفتگو کی۔ اس موقع پر مدعو سماجی شخصیت و اسپورٹس لوورش سبین جاوید اور ثناء فیصل نے سیمینار کے فوائد پر گفتگو کی اور آرگنائزرز کے اقدام کو سراہا۔ اس موقع پر ابو سعید، پرویز شیخ اور دیگر مہمانوں کو اعزازی شیلڈ اور تعریفی سند دی گئی جبکہ عبداللہ بلڈرز مینیجمینٹ کے ارباز خان، صدر فل کانٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن ندیم شیخ، بلیک بیلٹ سید اسد شاہ، عرفان انصاری, نیشنل ٹیلینٹڈ کراٹیکاز ، محمد مزمل میمن، محمد حماد شیخ، حمیر قریشی، غالیہ بلوچ کو اعزازی شیلڈز و اسناد دی گئیں۔ اس موقع پر سعید الرحمن، ایاز علی وگھیو، مسز ابو سعید، انیلا مہوش، مس شازمہ اور دیگر موجود تھے

Exit mobile version