پھالیہ( مجزین حسین بلال) فائرنگ کا واقعہ، نوجوان قتل اور دوسرا زخمی ، پھالیہ کے علاقے دوگل بنگلہ کے قریب دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان ضمیر حسین جاں بحق جبکہ 21 سالہ بلال شدید زخمی ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی بلال کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ مقتول ضمیر حسین کی لاش پولیس نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی ہے جہاں پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ شہریوں نے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پھالیہ؛ دوگل بنگلہ کے قریب دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، 22 سالہ نوجوان ضمیر حسین جاں بحق جبکہ 21 سالہ بلال شدید زخمی
