پنڈ دادنخان (نمائندہ خصوصی)چوہدری فرخ الطاف تحصیل پنڈدادنخان کی نمائندگی کا حق ادا کر رہے ہیں کمشنر راولپنڈی کی توجہ پنڈ دادنخان کی طرف مبذول کرانا علاقہ سے محبت کا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار معروف کاروباری شخصیت چوہدری محمد یونس گوندل نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ للہ جہلم ڈیول کیرج وے پر کام شروع ہو چکا انشاء اللہ بہت جلد جلالپور خوشاب نہر کا افتتاح ہوگا گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پنجاب کو مثالی صوبہ بنانے میں بھرپور کردار ادا کررہی ہیں مسلم لیگ (ن)اور میں برادران ہی ملک پاکستان کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں چوہدری محمد یونس گوندل نے مزید کہا کہ ضلع جہلم چوہدری فرخ الطاف کی قیادت میں ترقی کی تمام منازل طے کرے گا اور وہ دن دور نہیں جب تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی اور محرومیاں دور ہوں گی
چوہدری فرخ الطاف تحصیل پنڈدادنخان کی نمائندگی کا حق ادا کر رہے ہیں:چوہدری محمدیونس گوندل
