ڈنگہ (نامہ نگار) سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈنگہ میاں محمد اسلم نے سٹی 53 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے نام پر ڈنگہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ درست نہیں ہے۔ ریڑھی والے چھوٹے مزدور اپنے بچوں کا رزق روزانہ کی بنیاد پر یہاں سے کماتے ہیں۔ انکی رزی ختم کر دی گئی ہے۔ میری تجویز ہے کہ پنجاب حکومت ہر تحصیل میں ایک جوڈیشل مجسٹریٹ تعینات کرے جو ہائی کورٹ کے ماتحت ہو۔ وہ مجسٹریٹ تحصیل کے تمام شہروں اور دیہات سے تجاوزات کے خاتمہ کے فرائض انجام دے یہ ایک مناسب طریقہ ہو گا۔ وہ جرمانہ کرے یا دیگر قانونی کاروائی کرے۔ یہ بلدیہ کی طرف سے دکانداروں کے روز تھڑے توڑنا درست کام نہیں ہے۔
تجاوزات کے نام پر ڈنگہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ درست نہیں: سابق چیئرمین میاں محمد اسلم کی سٹی 53 نیوز سے گفتگو
