کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار )گلیانہ میں مستنصرعطا باجوہ ڈی پی او گجرات کی کھلی کچہری۔ڈی پی او گجرات مستنصرعطا باجوہ نے آج گلیانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا سب سے پہلے مسجد خالد بن ولید میں عوام کے مسائل اور شکایات سنی اس کے بعد بازار میں دکانداروں سے شکایات سنی اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے اس کے بعد تھانہ گلیانہ میں لوگوں کی تھانہ کے خلاف شکایات سنی ملک اقبال سابق چیرمین U/C ملکہ، چوہدری محمد یاسین صدر پریس کلب گلیانہ، جنرل سیکریٹری چوہدری عمر وقاص اور فاروق ہاشمی گلیانہ نے عوامی مسائل کی نشاندہی کی، جو شکایات فوجداری اور پولیس کے دائرہ اختیار میں تھیں انہیں موقع پر حل کیا لیکن زیادہ تر شکایات دیوانی نوعیت کی تھیں

جو پولیس کے دائرہ اختیار میں نہیں تھیں تاہم ڈی پی او صاحب نے ڈی۔ایس۔پی کھاریاں اور ایس ایچ او تھانہ گلیانہ کو ہدایت کی کہ دونوں فریقین کو بلا کر پنجائتی طور پر حل کروائیں۔ انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ ملک آپ لوگوں کے ٹیکس سے چل رہا ھے یہ سارا نظام آپ کے دم سے ھے،میرے سمیت تمام پولیس ملازم آپ لوگوں کی خدمت کے لیے ھیں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی واضح ہدایات کے مطابق عوام کی مشکلات کو حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔