جون 15, 2026

خیبرپختونخوا حکومت نے اپنی انشورنس کمپنی بنانے پر غور شروع کر دیا

خیبرپختونخوا حکومت نے اپنی انشورنس کمپنی بنانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ انشورنس کمپنی صحت کارڈ پلس سمیت متعدد انشورنس اقدامات کیلئے کام کرے گی۔ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پلس علاج میں شفافیت لانے کیلئے بائیو میٹرک ویری فکیشن نظام لا رہے ہیں، ویری فکیشن نظام لانے سے بدعنوانی کا اندیشہ کم ہو جائے گا۔خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ 9 ماہ میں صحت کارڈ پلس کے لئے 30 ارب روپے سے زائد جاری کر چکے ہیں۔