گجرات: پولیس کا پکار 15کی کال پر فوری ایکشن، اسلحہ کے زور پر چھینی گئی گاڑی برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دی۔ ملزم نے آن لائن ان ڈرائیو ایپ سے گاڑی بک کی تھی۔ خونی چک جی ٹی روڈ کے قریب اسلحہ کے زور پر گاڑی، نقدی 50 ہزارروپے اور 2موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا۔ پکار 15کی کال پر پولیس نے فوری طور پر ٹریکرکمپنی سے رابطہ کر کے گاڑی بند کروا دی، گاڑی بند ہوتے ہی ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔گاڑی قبضہ پولیس میں لے کر نا معلوم ملزم کے خلاف گاڑی مالک اعمش کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی






