جہلم (چوہدری عابد محمود)ڈپٹی کمشنر سید محمدمیثم عباس کی ھدایت پر میونسپل کمیٹی کے شعبہ بلڈنگ کے عملے نے شہرسمیت جی ٹی روڈ پر واقع بغیر نقشہ تعمیر ہونے والی عمارتوں کوسربمہر کردیا بغیر نقشہ منظوری کے سیل توڑنے والے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید۔محمد میثم عباس کی ھدایت پر میونسپل کمٹیی کے شعبہ بلڈنگ برانچ کے عملے نے بغیر نقشہ منظوری کے تعمیر ہونے والی عمارتوں کوسربہمر کردیا اور اخبار نوسیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ میونسپل کمٹیی کی حدود میں واقع 1-ہانڈی ہاؤس جی ٹی روڈ جہلم 2-‘پرویز بلڈنگ کالج کالاگجراں جی ٹی روڈ جہلم3- ‘شمس کلینک سول لائن روڈ جہلم4- لیڈز سکول سول لائن روڈ جہلم 5-ایجوکیشن سکول جی ٹی روڈ جہلم6- دکان کریم پورہ روڈ جہلم نقشہ کی منظوری کے بغیر تعمیر کی گئی ہیں غیر قانونی طریقے سے تعمیر ہونے والی عمارتوں کو بحکم ڈپٹی کمشنرجہلم سر بمہر کردیا ہے سیل توڑنے والے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور متعلقہ تھانوں میں مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے
جہلم:ڈپٹی کمشنر سید محمدمیثم عباس کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی عملہ نے شہرسمیت جی ٹی روڈ پربغیر نقشہ تعمیر ہونیوالی عمارتوں کوسربمہر کردیا
