جہلم (چوہدری دانیال عابد)۔ صحافت پیغمبرانہ پیشہ ھے اسے ایمان کے ترازو میں رکھ کر اختیار امید کیا جائے تو نہ صرف قوموں کی حالت بدلتی ھے بلکہ آخرت بھی سنور جاتی ھے صحافت سے منسلک لوگ یعنی مالکان سے لے کر ملازمین تک کا کردار بے داغ ھونا چاہیے ملک وملت کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کریں ان خیالات کا اظہارصدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس نے ڈیجیٹل میڈیا کے چیئرمین انیس الرحمان بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ موجودہ دور کی کمرشل صحافت میں کچھ اچھے اور پاکیزہ لوگوں کے ضمیر اب بھی پوری طرح زندہ ہیں ایسے لوگ ہمیشہ سچائی اور ضمیر کی آواز پر بامقصد لکھتے ہیں قلم کی حرمت کو قائم رکھتے ہیں اور اپناکل اثاثہ سمجھتے ہیں۔ موجودہ دور میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا کردار نا قابل فراموش ہے۔ اسکی اہمیت کو کبھی بھی کسی صورت فراموش یا کم نہیں کیا جاسکتا صحافت کو انسانی زندگی کو ہا مقصد بنانے میں کردار،اداکرنے کے لیے اخلاقیات کو اجاگر کرنے اور پھیلانے میں اپنا پورا زور صرف کرنا چاہیے یہ انسانیت – کی بہت بڑی خدمت ھے الیکٹر انک پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا نے ہمیشہ اپنے قائدین۔محمد امجد بٹ،چوھدری عابد محمود،راجہ جہانزیب خان ترک چوھدری ظفر نور عامر کیانی مرزا قدیر بیگ،چوھدری مہربان حسین الیاس صادق وٹو سید مستفیض اقبال بخآری شیخ زوالفقارعلی،سید ناصر محمود کاشف ڈاکٹر اعجاز اعوان،راجہ شہر یارعلی مرزا فاران بیگ چوھدری تصور چوھدری ناصر نون انیس الرحمن بٹ محمد ادریس فضل خان کی قیادت اور تمام الیکٹرانک پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا ضلع جہلم کے دوستوں نے ہمیشہ حق کا پرچم بلند کیا ھے اور ظلم و زیادتی جبر کے خلاف آواز بلند کی ھے۔
جہلم: موجودہ دور میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا کردار نا قابل فراموش ہے:صدر پریس کلب مہر محمد الیاس
