جہلم (چوہدری دانیال عابد) جہلم پریس کلب کی ذیلی تنظیم”ڈیجیٹل میڈیا“کی باڈی تحلیل کر دی گئی۔تحلیل کرنے کا باضابط نوٹیفکیشن چیئرمین ڈیجیٹل میڈیا انیس الرحمن بٹ نے صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس کے ساتھ مشاورت کے بعد جاری کردیا۔ ڈیجیٹل میڈیا کے بانی چیئر مین انیس الرحمن بٹ اورصدر جہلم پریس کلب مہرمحمد الیاس نے گزشتہ روز ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2025 ء کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 26دسمبر کو وصول کیے جائیں گے اور ووٹرلسٹ بھی مورخہ 26دسمبر کوہی آویزاں کردی جائے گی۔ 27اور 28دسمبر کو اعتراضات داخل کروائے جاسکیں گے۔28دسمبر سہ پہر 2بجے کے بعد امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کردی جائے گی۔ 4جنوری 2025ء کو ڈیجیٹل میڈیا کے لیے عہدیداران کا چناؤ بذریعہ ووٹ کیاجائے گا۔ ڈیجیٹل میڈیا کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے امیدوار کو پورے پینل کے ساتھ الیکشن کمشنر کے پاس کاغذات جمع کروانے ہونگے۔ امیدواروں کی تائید صرف ڈیجیٹل میڈیا کے رجسٹرڈ ووٹرزہی کرسکیں گے۔ مقررہ تاریخ اور وقت کے بعد الیکشن کمیشن کافیصلہ حتمی ہوگا۔ الیکشن کمشنرکے فیصلے کو کسی پلیٹ فارم یامعزز عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکے گا۔ خلاف ورزی کرنے والے ووٹرز کی بنیادی رکنیت ختم کردی جائے گی۔





