منڈی بہاء الدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) منڈی بہاء الدین میں 47 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین،47 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی اطلاع جھوٹ نکلی، پولیس کا پیشہ ورانہ انداز، جھوٹے دعوے کی حقیقت بے نقاب،15 پر جھوٹی کال کر کے پکڑا گیا ، ڈکیتی کا ڈرامہ، کالر کا اعتراف جرم، جدید ٹیکنالوجی سے جھوٹ کا پردہ فاش، جھوٹی اطلاع دینے والے کے خلاف مقدمہ درج، احمد جمال SHO تھانہ بھاگٹ کی ٹیم نے 5 گھنٹوں میں اصل حقیقت سامنے لا دی، کالر نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر 47 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کی کال کر کے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔تفصیلات کے مطابق بمبلی کے رہائشی نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کی کہ 2 مسلح افراد اس سے گن پوائنٹ پر 47 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں جس پر سرکل پھالیہ کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جو کہ وقوعہ چک لکھیا واقع علاقہ تھانہ بھاگٹ بنتا تھا۔احمد جمال SI/SHO تھانہ بھاگٹ نے اپنی ٹیم ظفر اقبال ASI اور راجہ فیضان کے ہمراہ کالر کا بیان ریکارڈ کر کے جائے وقوعہ کے نزدیک نصب CCTV کیمرہ جات سے ویڈیو فوٹیج حاصل کرنا شروع کر دی۔کالر کے بیان میں کافی تضادات تھے جو کہ SHO تھانہ بھاگٹ احمد جمال و ٹیم نے مسلسل 5 گھنٹے مختلف کیمرہ جات سے CCTV فوٹیجز حاصل کیں۔کالر کے مطابق اسنے رقم اپنے موٹر سائیکل کے دائیں جانب لگے سیف گارڈ کے ساتھ سفید رنگ کے شاپر میں لٹکا رکھی تھی۔ جو کہ ایک CCTV فوٹیج میں واضح ہو گیا کہ موٹر سائیکل کے ساتھ کوئی شاپر نہیں ہے جس میں کوئی رقم ہو۔تھانہ بھاگٹ SHO نے کالر کو انٹیروگیٹ کرنا شروع کر دیا۔ بالآخر کالر نے اعتراف کر لیا کہ اس نے ڈکیتی کی واردات کا ڈرامہ رچایا ہے۔احمد جمال SI/SHO تھانہ بھاگٹ نے کالر کو پولیس ہیلپ لائن 15 پر جھوٹی کال کرنے اور پولیس کا وقت ضائع کرنے پر کالر کے خلاف FIR درج کر کے جیل بھجوا دیا۔
منڈی بہاء الدین؛ 47 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ، اطلاع جھوٹی نکلی
