جہلم (چوہدری دانیال عابد)جہلم کی معروف سماجی وکارروباری شخصیت مرزاراحیل بیگ نے کہا ہے حکومت آئے روز انٹر نیٹ بند کر کے آئی ٹی سیکٹر میں نو جوانوں سے روزگار اور ترقی کے مواقع چھین رہی ہے۔ بغیر کسی رکاوٹ کے انٹر نیٹ کی سپلائی ہر پاکستانی شہری کا حق ہے۔ ہر چیز کے استعمال کا کوئی ضابطہ ہونا چاہیے لیکن اس کے پیچھے کسی قسم کی جمہوری پابندیاں نہیں ہونی چاہئیں۔ ایک ملاقات میں انہوں نے کہا ملک کی باگ دوڑ ان لوگوں کے ہاتھوں میں ہے چینی عوام کے مسائل کا اندازہ نہیں۔ ریاست اپنے بچوں کو معیاری اور سستی تعلیم دینے میں بھی نا کام دکھائی دیتی ہے
جہلم:حکومت آئے روز انٹر نیٹ بند کر کے آئی ٹی سیکٹر میں نو جوانوں سے روزگار اور ترقی کے مواقع چھین رہی ہے:مرزا راحیل بیگ
