جہلم:SHO تھانہ ڈومیلی چوہدری محمد افضل کی ٹیم کی اہم کاروائی تہرے قتل کے اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا

جہلم (چوہدری سالک پسوال)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات پرایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوہدری محمد افضل اورانکی ٹیم نے اہم کاروائی کرتے ہوئے تہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیاپولیس کے مطابق اشتہاری مجرم نے رواں سال ساتھیوں کیہمراہ تین شہریوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا مقتولین میں گل عمر،، محمد محمود اور محمد غضنفر شامل تھے پولیس تھانہ ڈومیلی نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تلاش جاری رکھی اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے رپوش ہوگیا تھا جس کو ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوہدری محمد افضل کی ٹیم نے جدید سائنٹفک طریقہ کار اور ہیومن ریسورس کوبروے کار لاتے ہوئے مجرم کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ نے کہا ہے کہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگ میل ہے ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوہدری محمد افضل اورانکی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی
َََََََََََََََََََ

Exit mobile version