چیئر پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب ڈائریکٹوریٹ برائے ایویلیوایشن، فیڈ بیک، انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ بابر علاؤالدین کا دورہ جہلم

جہلم(چوہدری سالک پسوال) چیئر پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب ڈائریکٹوریٹ برائے ایویلیوایشن، فیڈ بیک، انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) کا دورہ جہلم،،چیئرپرسن کی ڈی سی آفس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت میرٹ کو فروغ دینے اور سفارش کلچر کے خاتمے کی پالیسی پر گامزن ہے،، جہلم شہر میں سیوریج کی بہتری، تجاوزات کے خاتمے سمیت دیگر مسائل کے حل پر کام جاری ہے، سرکاری محکموں میں کرپشن کی شکایات ہر صورت دور کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے کے تمام اضلاع کو یکساں اہمیت دے رہی ہیں: للہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کے مسئلہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کریں گے،، ڈیول کیرج کے لیے 625 ملین روپے کے فنڈز جاری ہوچکے ہیں،ڈیول کیرج وے کے فنڈز ابھی نہیں رکیں گے،ڈیول کیرج وے منصوبے کو جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گااور جہلم کے ٹراما سنٹرز کو جلد مکمل کرنے کے لیے کوشش کریں گے:حکومت پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے اور صفائی کا نظام بہتر کرنے کے لیے ستھرا پنجاب پروگرام جاری ہے۔ صفائی کے جدید نظام کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے معاہدہ ہو چکا ہے،،بابر علاؤالدین نے مذید کہا کہ راولپنڈی کے بعد ضلع جہلم کو زیرو ویسٹ بنائیں گے،، ضلع جہلم ن لیگ کا گڑھ ہے اور شہریوں کو ن لیگ سے بہت توقعات وابستہ ہیں،، عوامی مسائل حل کرنے کے لیے پنجاب بھر میں ڈپٹی کمشنر روزانہ کھلی کچہری لگا رہے ہیں۔

Exit mobile version