سرائے عالمگیر(ڈاکٹر تصور حسین مرزا) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر قیادت اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے شہر میں صفائی مہم کے سلسلے میں جاری سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ اس مہم کے تحت مرکزی شاہراہوں پر مشینی جھاڑو کے ذریعے صفائی کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے، گلیوں کی صفائی کی جا رہی ہے اور نالوں کی نکاسی کا کام بھی جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ صفائی مہم کا مقصد شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اور نکاسی آب کے نظام کو فعال بنانا ہے تاکہ رہائشی علاقوں میں مسائل سے بچا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت دی کہ صفائی کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے عوامی تعاون حاصل کیا جائے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ صفائی ستھرائی کے عمل میں مکمل تعاون کریں اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
سرائے عالمگیر میں اسسٹنٹ کمشنر فاروق اعظم کی زیر نگرانی صفائی مہم جاری
