گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی قیادت میں ”اپنی چھت اپنا گھر” سکیم کے تحت ضلع بھر میں 32 سرٹیفکیٹس تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ یہ سکیم حکومت پنجاب کا ایک انقلابی اقدام ہے، جس کا مقصد مستحق افراد کو ان کے اپنے گھروں کی تعمیر کے لیے معاونت فراہم کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سکیم کے تحت تمام تحصیلوں میں مستحق افراد کو سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ہیں اور تعمیراتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس سکیم کے ذریعے لوگوں کو نہ صرف باعزت رہائش فراہم کی جا رہی ہے بلکہ ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب عوامی فلاح و بہبود کے ایسے منصوبے جاری رکھے گی، جن سے عام شہریوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے اور ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئے۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور اس سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
اپنی چھت اپنا گھر سکیم: ضلع گجرات میں 32 سرٹیفکیٹس کی تقسیم مکمل
