گجرات: اسسٹنٹ کمشنر حبیبہ بلال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر حبیبہ بلال نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر حبیبہ بلال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عطائیوں، جعلی اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنیوالے افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے، ڈیوٹی میں غفلت برتے والے ڈرگ انسپکٹرز و عملہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی،شہریوں کی صحت سے کسی فرد کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں متعدد کیسز سماعت کیلئے پیش کیا گیا،سنگین نوعیت کے کیس کو ڈرگ کورٹ ریفر کردیا گیا جبکہ معمولی نوعیت کی خلاف ورزیاں کرنے والے میڈیکل اسٹور مالکان کو وارننگ دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر حبیبہ بلال نیکہا کہ محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنیوالوں اور عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید موثر بنایا جائے، بغیر کوالیفائیڈ پرسن کے کسی میڈیکل اسٹورز کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Exit mobile version