ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 15 خوارج ہلاک ، سپاہی عارف الرحمٰن شہید

بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن خفیہ اطلاع پرکیا جس میں 15 خوارج ہلاکت کے ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں سپاہی عارف الرحمان شہید ہوگئے۔

Exit mobile version