اکتوبر 30, 2026

جہلم: ضمیر جعفری سٹیڈیم کو جدید سہولیات سے آراستہ کرینگے:ڈپٹی کمشنر محمد میثم عباس

جہلم(چوہدری سالک پسوال) کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ضمیر جعفری سٹیڈیم کو جدید سہولیات سے آراستہ کریں گے یہ بات ڈی سی جہلم محمد میثم عباس نے ضمیر جعفری سٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پرایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی صبا سحر اور سپورٹس آفیسرز ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی جہلم کو سٹیڈیم کے پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔ ڈی سی جہلم کا سٹیڈیم کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سٹیڈیم کو کھیلوں کا جدید مرکز بنائیں گے جہاں مختلف قسم کے کھیلوں کے لئے سہولیات میسر ہوں گی۔