اکتوبر 31, 2026

جہلم: SHO تھانہ لِلہ کی کاروائی،ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات میں ملوث شاکا گینگ کے 3 ملزمان گرفتار، چوری شدہ رقم، موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم (ملک احتشام نصیر)ایس ایچ او تھانہ لِلہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات میں ملوث شاکا گینگ کے 03 ملزمان گرفتار،چوری شدہ رقم، موٹر سائیکل اور وارتوں میں استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ برامد،تھانہ لِلہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان اشفاق، صفدر اور امیر کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے مال مسروقہ رقم 1 لاکھ 10ہزار روپے،چوری شدہ موٹر سائیکل مالیتی 02 لاکھ 50 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ 03 عدد پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیے گئے۔