دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کی معروف سیاسی شخصیت راجہ اظہر حسین کے بھتیجے حاجی اعجاز کے صاحبزادے جنید اعجاز کی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی، دعوت ولیمہ کی تقریب میں سابق ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال، سابق نائب ناظم سٹی دینہ حاجی ادریز اختر، چوہدری ضمیر، سید مسکین شاہ، حاجی محبوب حسین، رب نواز گوندل، رضوان سیٹھی، چوہدری محمد افضل و دیگر شریک تھے۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک کھوکھراں کی معروف سیاسی شخصیت راجہ اظہر حسین کے بھتیجے حاجی اعجاز کے صاحبزادے جنید اعجاز گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے جبکہ دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی، جس میں سابق ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال، سابق نائب ناظم سٹی دینہ حاجی ادریز اختر، چوہدری ضمیر، سید مسکین شاہ، راجہ سجاد حسین، راجہ اشفاق حسین، رب نواز گوندل، ڈاکٹر محمد رفیق، محمد عمران، حاجی شفیق، حاجی محبوب حسین، رضوان سیٹھی،ماجد آفریدی، چوہدری محمد افضل و دیگر علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات شریک تھی۔





