دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ، تیز رفتار کار نے دینہ کی رہائشی 60سالہ خاتون کو ٹکر مار کر جاں بحق کر دیا، ریسکیو 1122نے ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے قریب راٹھیاں کے مقام پر ٹریفک کا خوفناک حدثہ پیش آیا، تیز رفتار کار نے خاتون روشین افتخار زوجہ محمد افتخار سکنہ دینہ کو روڈ کراس کرتے ہوئے زور دار ٹکر دے ماری جس سے جس سے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی، ریسکیو 1122نے موقع پرپہنچ کر خاتون کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا۔





