دینہ (رضوان سیٹھی سے) مسلم لیگ کی حکومت میں ہر طرف تعمیر و ترقی نظر آ رہی ہے عوام سے کیے گئے وعدے پورے ہو رہے ہیں فسادیوں نے ملک کی تباہی و بربادی کے سوا کوئی کام نہیں کیا انشاء اللہ ملک اب ترقی کی جانب گامزن ہے الیکشن میں عوام سے جو وعدے کیے ہیں اب اس پر عمل شروع ہو چکا ہے جہلم اور پاکستان کے طول و عرض میں تمام ترقی کے منصوبوں پر میاں نواز شریف کی تختی لگی ہوئی نظر آئے گی، ان خیالات کا اظہار چیئر مین قومی و پارلیمانی ٹاسک فورس و رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے دینہ کے نواحی علاقہ ککری پوٹھی میں جی ٹی روڈ جودھا براستہ ڈومیلی ریلوے اسٹیشن روڈ 12کروڑ 66لاکھ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے بلال اظہر کیانی ککری پوٹھی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور اور ہار پہنائے گئے، اس موقع پر سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض، سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد، سابق ضلعی صدر چوہدری جاوید بوٹا، کوآرڈینیٹر ایم این اے راجہ علی، ناظم کیانی، سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الہی، شاہین اختر و دیگر بھی ہمراہ تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اب عوام سے کیے گئے وعدوں پر عمل کا آغاز ہو چکا ہے میرے والد محترم مشیر صحت پنجاب جنرل اظہر کیانی بھی صحت کے شعبے میں بھر پور طریقے سے کام کر رہے ہیں اور آپ کو ہر شعبہ میں کام ہوتا ہوا نظر آئے گا، سوہاوہ کے لیے 15سے 16دیہاتوں میں واٹر سپلائی سکیم لا رہے ہیں باتیں کم کام زیادہ ہوتا ہوا نظر آئے گا باقی جو عوام کے مطالبے ہیں اس پر بھی کام ہو گا سڑکیں بلاک کرنے اور دھرنوں سے ملک میں نقصان کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہو گا فسادی نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کی جانب بڑھے مگر اللہ کے فضل سے ملک دن بدن ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے اس موقع پر سرکاری احکام نے بلال اظہر کیانی کو سڑک کی تعمیر کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔





