جہلم(ملک احتشام نصیر) ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی اور تعلمی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں یہ بات مشیر صحت پنجاب ڈاکٹر اظہر کیانی، ممبر قومی اسمبلی بلال کیانی اور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ میں منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ محکمہ کالجز کے زیر اہتمام تقریب میں سالانہ امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ضلع جہلم کے مختلف کالجز کے طلبا و طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ مقررین نے کہا کہ محنتی اور ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی ان کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے پنجاب حکومت طلبا و طالبات کو بنیادی سہولیات کے علاؤہ نقد انعامات، لیپ ٹاپ، الیکٹرک بائیکس جیسے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
جہلم:ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں: ڈاکٹر اظہر کیانی، ممبر قومی اسمبلی بلال کیانی، ڈپٹی کمشنر محمد میثم عباس
