پاکستان پراپرٹی ایکسپو کا 8 واں ایڈیشن 14 فروری 2025 کو سعودی عرب کے شہر الخبر میں منعقد کیاجائے گا

الریاض (ادریس احمد گنجہ سے)سعودی عرب کے شہر جدہ، الریاض میں بھرپو ر کامیابی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزبیشن کے زیر اہتمام پاکستان پراپرٹی ایکسپو کا 8واں ایڈیشن 14فروری 2025؁ء کو سعودی عرب کے شہر الخبرمیں منعقد کیاجارہا ہے جس میں پاکستان کے مایہ ناز پراپرٹی ایڈوئزر اس ایکسپو میں شرکت کریں گئے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے انوسٹرز کو خصوصی بریفنگ بھی دی جائے گئی اس حوالے سے کاؤنٹرز بکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں دن بدن مختلف کمپنیز کی تعداد میں اضافہ اور انوسٹرز کا رجحان دیکھا گیا ہے اس حوالے ایکسپو کے آرگنائز عمران خٹک نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کی سرمایاکاری میں اضافہ اور انوسٹرزکو قابل بھروسہ کلائنٹ سے متعارف کروانا ہے تاکہ اوورسیز کا سرمایہ محفوظ اور منافع بخش رہے۔یادرہے کہPIPEXکے پہلے ایڈیشن دبئی،قطر، بحرین ودیگر ممالک میں بھرپور کامیابی سے انعقاد پزیر ہوئے ہیں جبکہ سعودی عرب میں جاری یہ سلسلہ بھی انتہائی خوش آئند اور اوورسیز کی خاصی دلچسپی کامرکز رہا ہے

Exit mobile version