سرائے عالمگیر ، پکار 15پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم سمیت 3 منشیات فروش گرفتار، 1 کلو سے زائد چرس اور 20 لیٹر شراب برآمد

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) سرائے عالمگیر سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ، پکار 15پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم سمیت 3منشیات فروش گرفتار، 1کلو سے زائد چرس اور 20لیٹر شراب برآمد، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر SI ادریس افضل نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں 1۔ عبدالحسیب 2۔ محمد دانش شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 1240گرام چرس اور 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر انسپکٹر صغیر احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر طارق محمد کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ دوسری کاروائی میں پکار 15پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم طاہر عباس کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Exit mobile version