ستمبر 17, 2026

سرائے عالمگیر؛ ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہوئے 3 ملزمان گرفتار ، 2 عدد پسٹل 30 بور بھی برآمد

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) تھانہ سٹی سرائے عالمگیر پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہوئے تین ملزمان کو گرفتارکر لیا ناجائز اسلحہ2عدد پسٹل 30بور برآمد. ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر رائے منیر احمدکی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیرSI ادریس افضل نے ASIعاصم ظفراور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی غرض سے نہراپر جہلم کے نزدیک بیٹھے ہوئے3 انتہائی شاطروچالاک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔محمد عمران ولد محمد اکرم 2۔محمد عمران ولد اللہ دتہ 3۔علی حیدرولد میر محمد شامل ہیں۔جن کے قبضہ سے 2عدد پسٹل 30بور برآمد کر لیا گیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کا کہنا ہے کہ ضلع گجرات کواسلحہ سے پاک کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔