اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم کی زیرِ صدارت ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد

سرائے عالمگیر(ڈاکٹر تصور حسین مرزا) اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم کی زیرِ صدارت ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد اے سی آفس میں کیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں نے ریونیو سے متعلق اپنے مسائل پیش کیے، جنہیں فوری حل کرنے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر فاروق اعظم نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے تحت عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریاں منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ لوگوں کو ان کے ریونیو معاملات میں فوری اور شفاف خدمات فراہم کی جا سکیں۔ کھلی کچہری میں انتقالات، وراثتی مسائل، رجسٹریشن، اور دیگر ریونیو امور پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔

Exit mobile version