گجرات پریس کلب کا ایک اور اقدام،چغتائی لیب کیساتھ ایم او یو سائن، ممبران اور انکی فیملیز کے میڈیکل ٹیسٹ کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان

گجرات (پ ر)صحافی کمیونٹی کی فلاح کیلئے گجرات پریس کلب کا ایک اور اقدام،چغتائی لیب کیساتھ ایم او یو سائن، ممبران پریس کلب اور انکی فیملز کے میڈیکل ٹیسٹ کیلئے چغتائی لیب انتظامیہ کا خصوصی پیکج کا اعلان گزشتہ روز گجرات پریس کلب میں چغتائی لیب گجرات کے ریجنل مینجراسجد علی جعفری اور گجرات پریس کلب کے صدر سید نوید حسین شاہ نے خصوصی پیکج کے معاہد ہ پر باقاعدہ ایم او یو سائن کیا اس موقع پر ایریا مینجر چغتائی لیب شاہد عمران، جنرل سیکرٹری گجرات پریس کلب داؤد شفیع، سابق صدر عبدالستارمرزا، نائب صدر مرزا یونس، فنانس سیکرٹری عرفان حفیظ کھوکھر، سیکرٹری اطلاعات عامر بیگ مرزا موجود تھے ایم او یو سائن کرنیکی تقریب سے صدر گجرات پریس کلب سید نوید شاہ، جنرل سیکرٹری داؤ د شفیع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چغتائی لیب انتظامیہ کے ممنون ہیں جنہوں نے گجرات پریس کلب کے ممبران کو ریلیف دینے کیلئے اسے باقاعدہ معاہدہ کی شکل دی انشاء اللہ گجرات پریس کلب سے وابستہ صحافی برادری چغتائی لیب کی شعبہ صحت کے حوالے سے خدمات سرگرمیوں کو نہ صرف مثبت انداز میں اجاگر کرنیکا اپنا صحافتی فریضہ سرانجام دے گی بلکہ اس دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گی۔

Exit mobile version