پھالیہ (بیورو چیف )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ تحفظ عقیدہ ختم نبوت کیلۓ حکومت کواپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی،شرپسندوں اور مذہبی انتہاپسندوں کاراستہ روکنا حکومت کاکام ہے،نہتے مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کو تنہاءنہیں چھوڑاجاسکتا،پاراچنار کی مذہبی کشیدگی کامستقل حل تلاش نہ کیا گیاتو ملک دشمن ہمیشہ فائدہ اٹھاے گا۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے مقامی میرج ہال میں تحفظ ختم نبوت پاکستان کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر قادیانیوں کی مشکوک اور آئین پاکستان مخالف سرگرمیوں کوروکنا حکومت کی آئینی،اخلاقی اور قانونی ذمہ داری بنتی ہے،سرکاری اور حساس اداروں میں تعینات قادیانیوں کوفوری بے دخل کیاجاۓ،تمام سرکاری اور غیرسرکاری اداروں میں عقیدہ ختم نبوت پر آگاہی مضمون لازمی شامل کیاجاۓ۔شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ملک میں سیاسی بے چینی اور بدامنی معیشت پر منفی اثرات پیداکررہی ہے،سیاسی عدم استحکام اور کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے جمہوری وآئینی راستہ استوار کیا جائے، ملک دشمن قوتیں پاکستان میں انتشار،فرقہ واریت اور دہشتگردی کے ذریعے ملک کو کمزور کرنے کے درپے ہیں، ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے تمام اکائیوں کو مثبت کردار ادا کرناہوگا،حکومت عوام سے کئے گئے وعدے مہنگائی وبے روزگاری کے خاتمے کو پورا کرے،حکومتی مہنگائی کم کرنے کے دعوؤں کا عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا،پاکستان دوقومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا تھا دو قومی نظریے کی حفاظت آخری سانس تک کریں گے،بانیان پاکستان کی اولادوں کو آگے آنے کے مواقع دیئے جائیں تاکہ ملک تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہوسکے،اس موقع پر صوبائی صدر شمالی پنجاب محمد زاہدحبیب قادری،عرفان محمودبرق کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنے کیلئے سیاسی جماعتیں اور حکومت کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا،پاکستان سنی تحریک ملک میں عدل وانصاف کی بالادستی معاشی استحکام اور عوام کے مسائل کا حل چاہتی ہے، اس موقع پر علامہ اختر رضوی ، علامہ عثمان نعیمی ،علامہ شبیر رانجھا ،سید اعجاز شاہ،علامہ انوار الحق طیب ، ضلعی صدر ابرار احمد رضوی ، ضلعی جنرل سیکرٹری وارث علی قادری، تحصیل صدر ملکوال یاسر عباس رانجھا ،تحصیل صدر پھالیہ عمران قادری، تحصیل جنرل سیکرٹری حافظ قیصر عباس قادری ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
پھالیہ؛ تحفظ عقیدہ ختم نبوت کیلۓ حکومت کواپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی: سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
