ڈنگہ (نمائندہ خصوصی) صدر پاکستان مسلم لیگ تحصیل کھاریاں چوہدری اخلاق احمد رنیاں سابق ناظم کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر انسپکٹر عزت رسول نے مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے گزشتہ روز چوہدری اخلاق احمد رنیاں سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی پھولوں کی مالائیں پہنائیں اور بیت اللہ شریف کے طواف اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد رنیاں، چوہدری نعمان شفیع، شیراز عبداللہ اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ چوہدری اخلاق احمد رنیاں سابق ناظم نے انسپکٹر عزت رسول سمیت عمرہ کی مبارکباد کیلئے آنے والے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خانہ کعبہ پر پڑے والی پہلی نظر دل کی کیفیت بدل دیتی ہے اور روضہ رسول پر حاضری زندگی کی سب سے بڑی خوش قسمتی ہوتی ہے۔ میں اپنے نصیب پر نازاں ہوں کہ مجھے آقائے دو جہاں کے مقدس شہر مدینہ منورہ کی خاک چومنے کا شرف حاصل ہوا۔
چوہدری اخلاق رنیاں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر عزت رسول کی مبارکباد
