ٹانڈہ‘گجرات (نمائندہ خصوصی) خوش آمدید سماجی شخصیت بلدیو سنگھ کی پاکستان آمد‘ امریکہ سے بلدیو سنگھ اور انکی اہلیہ کو اپنی جنم بھومی کی چاہت پاکستان لے آئی۔ٹانڈہ ضلع گجرات پہنچنے پر ورلڈ پنجابی فورم کی طرف سے مرزا آصف ٹانڈہ۔ ڈاکٹر اظہر لودھی۔ سیٹھ اویس ایوب اسامہ سیٹھ اور سابقہ امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل ٹانڈہ سماجی سیاسی شخصیت مرزا زید مغل نے پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا‘مسڑ سنگھ نے اپنے بزرگوں کا سکول دیکھا جو سنت بابا پریم سنگھ جی نے 1921 میں ٹانڈہ ضلع گجرات میں بنوایا تھا انہوں نے سکول کا دورہ کرنے کے بعد بڑے جذباتی انداز میں اپنے بزرگوں کی اس سکول کے بارے محبت وکوبیان کیا ٹانڈہ سے وہ گجرات کے تاریخی اپنے آبائی گاؤں قلعہ سورہ سنگھ بھی گئے جہاں انہوں نے اپنے والد کے دوست معروف بزرگ شخصیت بابا محمد شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وہ اپنے آپ کو روک نہ سکے اور بابا شریف کے گلے لگ کر آب دیدہ ہو گئے مسڑ اور مسز سنگھ نے اپنے آبائی گھر کا دورہ کیا اور قلعہ سورہ سنگھ کے ایک پرانے گوردوارہ کی جگہ پر بھی گئے۔جاتے وقت اپنے والد کے گھر سے یادگارکے طور پر کچھ مٹی اور اینٹ لے کر گئے۔ مسڑ سنگھ نے مزید کہا کے لبانہ برادری آج بھی اپنے علاقوں سے اتنی ہی محبت کرتی ہے جتنا وہ تقسیم ہند سے پہلے کرتی تھی۔مرزا آصف سے شکریہ کلمات اورانتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی دھرتی کے درشن کر کے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
