جہلم (چوہدری دانیال عابد)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت یا شخص کا بنیادی حق ہے مگر پرامن طریقے سے پاکستان تحریک انصاف اور پرامن احتجاج دو ایسے الفاظ ہیں جو ساتھ کبھی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔۔وہ کہ رہے ہیں ہم اپ پر چڑھائی کریں گے یا ڈی چوک پر ائیں گے اسکی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔بلاخوف وتردید یہ بتارہا ہوں ہر ممکن قانونی حربہ استعمال کیا جائے گا انکو روکنے کے لئے۔کسی بھی صورت کسی بھی شہری کی زندگی اور پبلک پراپرٹی رسک کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔اگر انتظامیہ سے اجازت لے کر پرامن طریقے سے احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو اپ احتجاج کریں۔۔بدقسمتی سے تحریک انصاف کی ایک تاریخ ہے وعدہ خلافی کرنے کی.کوئی بھی غیر قانونی کام نہیں کرنے دیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی دفتر میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی اگر کوئی سرکاری افسر یااہلکار کسی شہری سے جائز کام کے پیسے مانگے یاوصول کرے ثبوت کے ساتھ رجوع کرے ایسے افسران اور ملازمین کو ضلع بدر کرنے کے ساتھ ساتھ نوکری سے بھی ہاتھ دھونا پڑیں گے
جہلم: پُرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت یا شخص کا بنیادی حق مگر تحریک انصاف اور پرامن احتجاج 2 ایسے الفاظ ہیں جو کبھی ایک ساتھ نہیں چل سکتے: MNAبلال اظہر کیانی کی صحافیوں سے گفتگو
