محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام ضلع منڈی بہاؤالدین میں کھیلتا پنجاب گیمز 2024کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات اختتام پذیر

منڈی بہاؤالدین( ڈاکٹر شاہد راٹھور سے ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام ضلع منڈی بہاءالدین میں کھیلتا پنجاب گیمز 2024کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات اختتام پذیر ہو گئے، ضلع کونسل ہال میں تقریب میں ضلع بھر سے ونر اور رنر اپ والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش پرائز انعامات تقسیم کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کھیلتا پنجاب گیمز 2024کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات میں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش پرائز انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کھیلتا پنجاب گیمز پروگرام نوجوان نسل کے لئے انقلابی اقدام ہے ،پنجاب حکومت نے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے کھیلتا پنجاب مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ کھیلوں کے ان مقابلوں کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے،کھیلتا پنجاب سے مقامی کھلاڑیوں کو ضلع سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع میسر ہوا ہے۔ یہی نوجوان مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کرکے ملک کا نام روشن کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ضلعی صدر مسلم لیگ نون مشاہد حسین رضا کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ سے صحتمند معاشرہ تشکیل پاتا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کھیلتا پنجاب پروگرام ایک شاندار اقدام ہے جو کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود میں معاون ثابت ہوگا۔کھیلتا پنجاب مقابلوں کا انعقاد کھیلوں کے فروغ دے گا اور نوجوانوں/کھلاڑیوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کا ذریعہ بنے گا۔ ڈی او سپورٹس ماجد حسین نے بتایا کہ کبڈی ، والی بال ، فٹ بال،کرکٹ ، بیڈ منٹن ، ٹیبل ٹینس، اور ریسلنگ کے مقابلہ جات ضلع کی تینوں میں منعقد کئے گئے۔جس میں 1473رجسٹرڈ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔


Exit mobile version