دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت کے زیر اہتمام اور ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد تونیو کی زیر نگرانی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، واک کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر اور محکمہ صحت و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور شہریوں کو حفاظتی اقدامات اپنانے کی ضرورت پر زور دیا، تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر اور ڈپٹی ہیلتھ آفیسر دینہ ڈاکٹر ارشاد تونیو نے کہا کہ پنجاب بھر میں آلودگی کو کم کرنے کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں، ٹریفک کی آلودگی میں کمی لانے کے لیے دفتر میں عملے کی تعداد نصف کر دی گئی ہے جبکہ حفاظتی اقدامات کے لیے سکولوں کو بھی بند کیا گیا ہے سموگ اور آلودگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہے واک میں شہریوں میں آگاہی پمفلٹس اور ماسک بھی تقسیم کیے گئے تاکہ وہ حفاظتی تدابیر کو اپنائیں اور آلودگی کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔
دینہ: ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت کے زیر اہتمام آگاہی واک کا انعقاد
