دینہ:ڈومیلی کے علاقہ”نکہ چوہدریاں“ میں 13ویں سالانہ محفل میلادمصطفیﷺکاانعقاد

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈومیلی کے علاقہ نکہ چوہدریاں میں 13ویں سالانہ محفل میلادمصطفیﷺکاانعقاد کیا گیا،پیرسیدسلطان علی شاہ،پیرسیدنعمان صدیق گیلانی،پیرسیدانوارحسین شاہ،قاری اللہ دتہ،قاری محمدتمریز چشتی کی شرکت،صغیرعاصی،ابرارسیالوی،قاری شاہ محمود،حافظ محسن نعت خوان کی بھی شرکت۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقہ نکہ چوہدریاں میں مرزا عاشق حسین مرحوم کے صاحبزادوں مرزا جہانگیر حسین،مرزا تنویرحسین،مرزا توقیر حسین،مرزاابرار حسین،مرزاکبیرحسین اورحافظ انتظار حسین نقشبندی کی جانب سے 13ویں سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ ﷺکاانعقاد کیاگیاجس کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری کامران شہزاد،اور اعجاز صدیقی نے کیا،علاقہ ڈومیلی کے خوبصورت آواز کے جادوگر نعت خواں حافظ ابرار سیالوی پدھری،چوہدری صغیرعاصی پدھری،حافظ وقاص،حافظ عمرشہزاد مدن،حافظ نعیم شہزاد چشتی گوڑہا،حافظ محسن رضاچشتی اور حافظ عمرفاروق نے پیش کیں۔نقابت کے فرا?ض قاری شاہد محمود پدھری نے اداکئے،پیرسیدغلام شمس الدین شاہ علی پور،پیرسیدعجا?ب علی شاہ چھبرشریف،قاری اعجاز صدیقی،قاری کامران شہزاد،علامہ مولانا قاری اللہ دتہ چشتی اور علامہ مولانا قاری محمدتمریز چشتی نے شرکت کرکے مختصر خطاب کیا۔حضرت علامہ مولانا پیرسید نعمان صدیق گیلانی مکھڈوی مدارس دارالعلوم محمدیہ غوثیہ خیابان کرم شہزاد اسلام اباد نے شرکت کرکے خصوصی خطاب کیا،پیرطریقت رہبرشریعت فخرالسادات پیرسیدسلطان علی شاہ ہمدانی آستانہ عالیہ بھنگالی شریف بانی ومہتمم دارالعلوم محمدیہ غوثیہ ہمدانیہ نے بھی خصوصی شرکت کرکے خطاب کیااور دعاکرا?ی،اس موقع پر اہل علاقہ سے بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے محفل میں شرکت کی۔

Exit mobile version