پنڈدادن خان(گوہر وقاص پراچہ)ایف آئی اے کی تین چھاپہ مار ٹیموں نے گجرات میں یک مشت کاروائی کرتے ریڈبک کاانتہائی مطلوب ملزم گرفتار کرلیا۔ گرفتارملزم، ایف آئی آر نمبر 160/23، 188/23، 190/23، 214/23، اور 236/23 زیر دفعات 17/22 EO 1979 اور 3/6 PSMA 2018 مقدمات میں مطلوب تھا۔ملزم کو سال 2023 کی ریڈ بک میں انتہائی مطلوب سمگلر کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ سال2023 میں ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر یورپ ہجرت کرنے کے خواہشمند پانچ افراد سے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے بٹورے۔ ان افراد کو ابتدائی طور پر مصر اور دبئی کے راستے لیبیا بھیجا گیا تھا۔ لیبیا میں ایک بار، انہیں کشتی کے ذریعے اٹلی لے جانے سے پہلے افسوسناک حالات میں ایک سیف ہاؤس میں رکھا گیا۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ ان افراد کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی اور اس میں سوار تمام افراد جان کی باذی ہار گئے۔ جس کے نتیجے میں ایف آئی اے نے پانچ ایف آئی آر درج کی۔اعلی افسران کی جانب سے ریڈنگ ٹیموں کو نقد انعامات دینے کااعلان۔ ملزم کو جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پکڑاگیا۔ ایف آئی اے کی ایک چھاپہ مار ٹیم کی قیادت محمد اختر انسپکٹرایف آئی اے (پنڈدادنخان) کر رہے تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ دریں اثناء ایف آئی اے نے گوجرانوالہ اور وزیر آباد اضلاع سے مزید تین انسانی سمگلروں کو بھی گرفتار کر لیا ہے جو غیر قانونی انسانی سمگلنگ کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
پنڈدادن خان:FIA کی تین چھاپہ مار ٹیموں کی گجرات میں مشترکہ کاروائی،ریڈبک کاانتہائی مطلوب ملزم گرفتار
