دینہ:تحصیلدار شمشیر حیدر رانجھا کی مہنگے داموں روٹی،نان، فروٹ، سبزی اور مرغی کا گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں، ہزاروں روپے کے جرمانے

دینہ (رضوان سیٹھی سے) تحصیلدار دینہ شمشیر حیدر رانجھا کی مہنگے داموں روٹی،نان، فروٹ، سبزی اور مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں، ہزاروں روپے کے جرمانے، تحصیلدار دینہ نے جی ٹی روڈ، سبزی منڈی اور داتا روڈ پر منافع خوروں کے خلاف کاروائیاں کیں، شہریوں کا کاروائیاں پر تحصیلدار کو خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نئے تعینات ہونے والے تحصیلدار دینہ شمشیر حیدر رانجھا نے عوامی شکایات پر داتا چوک دینہ مہنگے داموں اور کم وزن پر روٹی فروخت کرنے والے تندوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں روپے کے جرمانے کیے اور جی ٹی روڈ پر مہنگے داموں فروٹ، سبزیاں اور مرغی کا گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر متعدد دوکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی، اسی طرح سبزی منڈی دینہ میں بھی متعدد دوکانداروں کو سبزی، فروٹ مہنگا فروخت کرنے پر ہزاروں روپے کے جرمانے کیے گئے، شہریوں نے کاروائی تحصیلدار دینہ شمشیر حیدر رانجھا کو خراج تحسین پیش کیا۔

Exit mobile version