ڈنگہ( پریس ریلیز) تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 33 جوڑا کی یونین کونسل جوڑا کی تنظیم سازی کی گئی جس کی صدارت صوفی محمد وارث قادری صدر تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 33 جوڑا نے کی۔میٹنگ میں جوڑا یونین کونسل سے کارکنان نے شرکت کی جس میں مشاورت سے یونین کونسل کے عہدیداروں کی سلیکشن کی گئی۔ صدر کے لیے ناصر علی قادری ، ناظم کے لیے حافظ توقیر بٹ
، ناظم دعوت و تربیت کے لیے محمد نواز افضل ، ناظم مالیت و ممبر شپ کے لیے محمد زوہیب ، ناظم مراکز علم کے لیے حافظ علی حسن اور ناظم سوشل میڈیا کے لیے طیب طاہر کا انتخاب کیا گیا ۔
