وزارتِ داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی این بند کرنے کے لئے خط لکھ دیا

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) وزارتِ داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی این بند کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔ خط میں کہاگیاہے کہ دہشت گرد وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں، وی پی این سے دہشت گرد بینک ٹرانزیکشن اور دہشت گردی میں مدد حاصل کرتے ہیں، وی پی این استمعال کر کے دہشت گرد اپنی شناخت اور بات چیت چھپاتے ہیں، وی پی این کو فحاشی اور توہین آمیز مواد کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے، غیر قانونی وی پی این کو ان وجوہات کی وجہ سے بند کیا جائے۔

Exit mobile version