تحریر: راجہ فاروق حیدر
مملکت خداداد پاکستان ایک عظیم نعمت ہے جو لاکھوں جانوں کے نذرانے کے بعد کلمہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا وطن عزیز پاکستان میں حالیہ واقعات اور مہنگائ لا اینڈ اڈر اور سیاسی خلفشار سے ہر ذی شعور پاکستانی پریشان ہے وطن سے دور رہنے والے پاکستانیوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں یہ بات بھی خوش آئیند ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کے لئیے انتھک کوششیں کر رہی ہے وطن عزیز کو کئ قسم کے چیلنجوں کا سامنا ہے وطن عزیز پاکستان میں دہشت گردی کا بیج ہمارے نا عاقبت اندیش سر براہ ضیاء الحق کے دور بویا گیا جس کی فصل ہم آج تک کا ٹ رہے ہیں ہماری فورسز نے بے شمار قربانیاں دیں بے شمار قیمتی جانیں ضا ئح ہو ئیں اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہمارے ازلی دشمن ہندوستان نے ہم پر دو بڑی جنگیں مسلط کیں ہم معاشی میدان میں بہت پیچھے رہ گۓ اس وقت ملکی صورتحال کو مذید خراب کرنے کے لئیے اور ہماری پاک فوج کے خلاف منفی پراپیگنڈہ میں کوئ دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرتا خدارا وطن کی آن کا خیال کیا جاۓ پاکستان اپنے ہموطنو سے محبت کا متقا ضی ہے سیاستدانوں سے مودبانہ اپیل ہے کہ سیاسی معاملات مذاکرات سے حل کیے جائیں اورسیز پاکستانی بھی اپنے دیرینہ مسائیل کے حل کے لئیے منتظرہیں اربوں ڈالرز پاکستان بھجوانے والے اورسیز پاکستانیز جب پاکستان جاتے ہیں تو ان کے ذاتی فون بند کر دئیے جاتے ہیں اور خود ساختہ ٹیکس کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے اورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ مذاق بند کیا جاۓ ایسے قانون ختم کیے جائیں اور سیز پاکستانیوں کو اعتماد میں لیا جاۓ بر طانیہ کے معروف قانون دان بیرسٹر ا مجد ملک کی بطور وائیس چئیرمین اورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب خوش آئیند ہے وہ ایک تجربہ کار اور سییز پاکستانیوں کے مسائیل کا تدارک رکھنے والی شخصیت ہیں اس سے قبل بھی پاکستان اورسیز فاونڈیشن کے چیئر مین رہ چکے ہیں امید ہے وہ اس دفعہ بھی یورپ کے طوفانی دورے کر کے اورسیز پاکستانوں کا اعتماد بحال کریں گے اے ہمارے پروردگار حضور نبی کریم اور آپ کی آل اطہار کے صدقے وطن عزیز پاکستان کو استحکام و ترقی خوشحالی سے نواز وطن عزیز پاکستان سورہ رحمان کی تفسیر ہے اللہ کریم نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے
زرا نم ہو تو مٹی زرخیز ہے ساقی
اس وقت ضرورت ہے آپس کی رنجشوں کو ختم کر کے تعمیر وطن کے لئیے کام کیا جاۓ تا کہ خوشحالی کے ساتھ ساتھ دنیا میں ہماری عزت وقار ہو حکومت کو سادگی اپنانی ہو گی حکومت پاکستان کو عوام کی فلا ح وبہبود کے لیئے انقلابی اقدامات اٹھانا ہونگے وگرنہ ملکی صورتحال دن بدن سنگین صورتحال اختیار کر رہی ہے
خدا کرے میری ارض پاک پہ اترے ۔۔۔۔۔۔۔۔وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
خدا کرے میرے اک بھی ہم وطن کے لیئے حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو
