دینہ(سہیل انجم قریشی سے)تنظیم سادات بنی ھاشم پاکستان کے امیر ڈاکٹر واجد پیرزادہ نے پیل پیراں ضلع خوشاب میں تنظیم کے سالانہ اجلاس میں بھرپور شرکت کرنے اور اسکو مقاصد کے حصول کے حوالے سے کامیاب کرنے پر تمام شرکاء اجلاس کا انفرادی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ‘تنظیم کے اس عزم صمیم کا اعادہ کیا کہ ھم صوفیاء کرام اور اولیائے عظام کی تعلیماتِ کے مطابق معاشرے میں بالعموم اور سادات بنی ھاشم کی صفوں میں بالخصوص یکجہتی ‘ اخوت’ رواداری اور ایثار کو ان شاء اللہ فروغ دیں گے۔ تنظیم سادات بنی ھاشم پاکستان کے اصلاحی اور رفاہی ایجنڈے ‘ تسبیح’ کے ذریعے معاشرے کے کمزور اور نادار افراد کو معاشی اور معاشرتی ترقی کے دھارے میں لاکر غربت ‘ جہالت اور بیماری کے دائرہء معکوس سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ صلہ رحمی ‘ تربیت اور دستگیری تنظیم سادات بنی ھاشم پاکستان کے تسبیح پروگرام کی وہ کڑیاں ھیں جنکے باھم ھونے سے تنظیم کے یہ اھداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے خاندان کے اکابرین کا تنظیم کی سرپرستی کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا’ اور تنظیم کا آیندہ اجلاس ملتان میں کرنے کے ارادہ کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر پیرزادہ نے اگلے سال کے اھداف کے ضمن میں تسبیح پروگرام کو scale up کرنے کو مرکزی ھدف قرار دیا۔ انہوں نے دینی اور دنیاوی تعلیم دونوں کے متناسب اور حسین امتزاج کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ھوےء سادات بنی ھاشم کو اس ضمن میں فعال کردار ادا کرنے کو کہا’ جسکے حوالے سے تنظیم سادات بنی ھاشم پاکستان ان شائاللہ ایک رہنما ء اور شمع بردار کا کردار ادا کرے گی۔





