نومبر 2, 2026

منڈی بہاؤالدین؛ پرانی پنڈی میں ڈنگہ کا رہائشی نوجوان قتل ، ملزمان فرار

منڈی بہاؤالدین( ڈاکٹر شاہد راٹھور)تھانہ سول لائن کے علاقہ پرانی پنڈی میں مبینہ طور پر دشمنی کی بنا پر ایک نوجوان قتل کردیا گیا ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔نامعلوم افراد نے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

ڈی ایس پی اور ایس ایچ اور تھانہ سول لائن موقع پر پہنچ گئے ۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت فیصل شہزاد کے نام سے ہوئی جو ڈنگہ کا رہائشی ہے ۔ مقتول چند دن پہلے 302 کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہوکر آیا تھا۔یاد رہے کہ فیصل شہزاد کا محلہ مغلپورہ میں عابدہ کلینک ہے اور کچھ عرصہ قبل منڈی بہاؤالدین میں احسان بٹ نامی شخص کے قتل میں ملوث تھا