جہلم (چوہدری دانیال عابد) تھانہ سٹی کے علاقے دریائے جہلم پرانے پل کے قریب گرین بیلٹ سے ملحقہ 22سالہ لڑکے کی لاش برامد۔لڑکے کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔لاش اسپتال منتقل۔پولیس تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم کے قریب گرین بیلٹ سے ملحقہ 22سالہ نوجوان کی لاش ملی ھے مقتول کی شناخت داود کے نام سے ہوئی ہے جو کرسچن کالونی کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔۔زرائع کے مطابق مقتول داود کے پاس موٹرسائیکل بھی تھی جو غائب ہے۔مقتول اپنی والدہ کو سول اسپتال ڈیوٹی پر چھوڑ کر غائب ہوگیا تھا۔بعد میں لاش ملی تاہم واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گی اورضابطے کی کاروائی شروع کر کے شواہد اکھٹے کئے گے تاہم ڈکیتی ہے یا ٹارگٹ کلنگ تحقیقات کی جارہی ہیں
دریائے جہلم پرپُرانے پل کے قریب گرین بیلٹ سے 22سالہ لڑکے کی لاش برآمد
