پنڈ دادنخان (صفر علی خان) غریبوال سیمنٹ کے وسیلے سے خوش نصیبوں کو مدینے کا بلاوا قرعہ اندازی میں چار خوش نصیبوں کا قرعہ چیف ایگزیکٹو توصیف احمد پراچہ،اور فیکٹری انتظامیہ کے لئے مدینہ کے مسافروں کی طرف سے دلی دعائیں تفصیلات کے مطابق ضلع چکوال کے معروف صنعتی ادارے غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں انتظامیہ اور مالکان کی خصوصی محبتوں سے افسران و اہلکاروں کے لئے حج وعمرہ کے لئے قرعہ اندازی میں چار خوش نصیب مدینہ کے مسافروں شامل شعبہ ایڈمن جوائنٹ اسسٹنٹ مینجر جعفر رضا ہمدانی اور سینئر سپروائزر طیب سلطان عمرہ کی ادائیگی جب کہ شعبہ میڈیکل سے غلام عباس کے ہمراہ مکینیکل کوائری ڈیپارٹمنٹ سے عابد حسین حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے قرعہ اندازی میں سینئر جنرل مینجر سید فراست عباس نقوی،پروڈکشن مینجر محمد ارشد،غریبوال سیمنٹ مزدور یونین کے صدر تنویر جمال،کے ہاتھوں خوش نصیب لوگوں کی خوش قسمتی کی پرچیوں کا انتخاب ہوا عمرہ وحج بیت اللہ کی حاضری کے اعلان سے چاروں حضرات کے چہروں کا نظارہ دیدنی تھا اور اپنی خوش نصیبی پر ناز چہروں سے عیاں تھا جعفر رضا ہمدانی،طیب سلطان،غلام عباس،اور عابد حسین نے خدا وند کریم کے فضل و کرم کا شکر ادا کرنے کے ساتھ چیف ایگزیکٹو توصیف احمد پراچہ سمیت فیکٹری انتظامیہ کی محبتوں بھرے احسن اقدام کو سراہا اس خوبصورت تقریب میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ایچ آر اینڈ ایڈمن محمد اکبر اشرف،ایڈمن مینجر چوہدری اشتیاق احمد،سینئر کوائری مینجر رانا محمد سلیم،فنانس مینجر خالد محمود،خطیب جامع مسجد انوار مدینہ مولانا قاری غلام محی الدین،مزدور یونین کے سیکرٹری جنرل چودھری ثناء اللہ،نائب صدر چوہدری آصف ندیم سمیت افسران اور ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی شرکاء نے چاروں خوش نصیبوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا





