ستمبر 13, 2026

صحافت کی دنیا میں حفیظ الرحمن مغل کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں

تحریر: صفر علی خان

صحافت کی دنیا میں حفیظ الرحمن مغل کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں،،،انہوں نے صرف پرنٹ میڈیا ہی نہیں بلکہ الیکٹرانک میڈیا میں بھی محنت،شوق،ذوق اور ایماندارانہ فرائض کی انجام دہی کے بل بوتے ایک منفرد مقام حاصل کیا وہ حال میں ایک قومی جریدے ”روزنامہ حریف لاہور اور دوپہر کے مقبول ترین اخبار ”روزنامہ تازہ اخبار”کے ایڈیٹر ہونے کے ساتھ پبلک نیوز ٹی وی چینل میں بطور کنٹری ہیڈ او ایس آرز ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں اللہ رب العزت نے حفیظ الرحمن مغل کو جہاں اپنے خاندان دوست احباب عزیز واقارب میں عزت و تکریم کے مقام سے نوازا وہیں اپنے اداروں کے جونئیرز سینئزز میں بلا تفریق محبتوں کی تقسیم کے باعث انتہائی قدر کی نگاہوں سے دیکھے جاتے ہیں راقم چند روز قبل لاہور میں ہونے والی ملاقات کے بعد تحریر کرتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہے کہ بطور تحصیل رپورٹر پبلک نیوز ٹی وی اتنی اہم پوسٹ پر بیٹھے ہوئے حفیظ الرحمن مغل جس پرجوش پرتپاک اور پرخلوص انداز سے استقبال کررہے ہیں یقینا ان کے نزدیک عہدہ یا بڑا پن کوئی اہمیت نہیں رکھتا اور جس دوستانہ ماحول میں طویل اورخوشگوار ملاقات ہوئی یقیناً میرے لئے کسی بہت بڑے اعزاز سے کم نہیں اللہ رب العالمین حفیظ الرحمن مغل کو مزید ترقی خوشحالی عطاء فرمائیں آمین ثم آمین قارئین کرام حفیظ الرحمن مغل کا آبائی تعلق نارووال کی نواحی تحصیل ظفر وال کے قصبہ گھمرولہ سے ہے جنہوں نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ مڈل سکول ورمان اور میٹرک گورنمنٹ ہائی سکول ظفر وال سے حاصل کی بعد ازاں گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ سے ایف ایس سی مکمل کرنے کے بعد پرنٹنگ اینڈ گرافِکس آرٹس میں انجینئرنگ کی تعلیم لاہور سے حاصل کی اس کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کی اور پھر امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی سے ایم بی اے مارکیٹنگ کی ڈگری کے حصول کو یقینی بنایا بنیادی تعلیمی سرگرمیوں کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے فلسفہ کی ڈگری کی حصولی کے بعد عملی زندگی کا آغاز پرنٹنگ اینڈ پبلیشنگ کے بڑے اداروں میں اہم اور انتظامی سیٹوں پر کام کرتے ہوئے کیا مختلف ملکی و غیر ملکی کمپنیوں میں بطور ایڈمنسٹریٹر فائز رہے اور اسی دوران بیرونی ممالک برطانیہ،چائنہ،سعودی عریبہ اور متحدہ عرب امارات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جس پر انہیں مختلف مقبول اداروں کی جانب سے قابلیت کی بنیاد پر تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا جاتا رہا بنیادی تعلیمی سرگرمیوں کے دوران ہی انہیں عوامی مسائل میں گہری دلچسپی تھی اور دوران تعلیم ہی مختلف سوشل سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیاعملی زندگی میں پہنچتے ہی انہوں نے پسے ہوئے طبقات کے لئے کچھ کر گزرنے کی خاطر لاہور سے بطور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عام انتخابات میں حصہ لیا اور بھرپور عوامی پزیرائی کے ساتھ ہزاروں چاہنے والوں کی محبتیں سمیٹیں وہ عوامی مسائل میں جنون کی حد تک دلچسپی رکھتے تھے جس کے باعث انہوں نے شعبہ صحافت سے وابستگی کو اہمیت دیتے ہوئے عوامی مسائل کی نشاندھی اور مسائل کے حل کے لئے بہترین پلیٹ فارم سمجھا اور اور پھر صحافت جیسے مقدس پیسشے سے وابستگی اختیار کی اورمختلف مقامی اور ملکی مسائل کو قریب سے دیکھتے ہوئے ان پر لکھنے کا بھرپور فاعدہ اٹھایا جس کے سبب آج وہ بطور ایڈیٹر روزنامہ حریف لاہور اور دوپہر کے مقبول اخبار روزنامہ تازہ اخبار لاہور سے وابستہ ہیں اور ساتھ ہی معروف ٹی وی چینل پبلک نیوز میں بطور کنٹری ہیڈ او ایس آرز ذمہ داریاں سمبھالے ہوئے ہیں حفیظ الرحمن مغل کا زندگی میں جہاں مختلف عملی اور سماجی راستوں سے گزر رہا وہاں اپنے آبائی علاقے ظفر وال کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سوچ اور کاوشوں کا ذکر نہ کرنا بھی بدیانتی ہے وہ اپنے علاقائی سماجی وسیاسی حلقوں میں اپنا اثرورسوخ پیدا کرتے ہوئے ظفر وال کی اہم شخصیات اور پسماندگی پر ریسرچ کرتے ہوئے بہت جلد ان پر ایک بائیو گرافی تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں خدا وند کریم سے دعاگو ہوں کہ وہ ان کے تمام نیک مقاصد اور خواہشات کی تکمیل کے لیے آسانیاں پیدا فرمائیں آمین ثم آمین